Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عامر خان نے پہلی فلم سے صرف 11 ہزار کمائے

عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تیس سال قبل بننے والی اپنی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں گیارہ ہزار روپے کمائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے’ اپنی پہلی فلم قیات سے قیامت تک‘ کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنی اس پہلی فلم کی کامیابی کے بعد بھی میرے پاس گاڑی خریدنے کے لئے پیسے نہیں تھے اور میں پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتا تھا یہاں تک کہ لوگ مجھے پہچان لیتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی مشہور فلمیں ایسی ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، انہی میں سے ایک 1988ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی پہلی کامیاب ترین فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

اس فلم نے عامر خان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا یہی وجہ ہے کہ فلم کی کہانی کو یاد گار بنانے کے لیے کلائمیکس کو دو بار فلمایا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان 30 سالوں میں فلم کے حوالے سے لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔انہوں نے اپنی فلم جو جیتا وہی سکندر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگعر یہ فلم آج کے زمانے میں بنتی تو اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ تخلیقی شخص ہونے کی وجہ سے میں اچھا کام کرنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میرےکام کو پسند کریں، میں کمرشل فلموں کو ترجیح نہیں دیتا ، میرے لئے، ایک اچھا سنیما معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم سائن کرنے کے لئے اس کے اسکرپٹ کا انتخاب اداکار کی حیثیت سے نہیں بلکہ ناظرین کی حیثیت سے کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں عامر خان اور جوہی چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور عامر خان کو بہترین ڈیبیو اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

مشہور زمانہ گیت ’اے میرے ہمسفر‘ اور ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ بھی اسی فلم کا حصہ ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.