فلم ‘زیرو’ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ناسا میں کی جائے گی
شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو’ کے آخری شیڈول کی عکسبندی کا پلان واضح کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مدھاون ان دنوں امریکا میں ہی موجود ہیں اور فلم ‘زیرو’ کے 45 دنوں پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اسی دوران وہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں بھی شوٹنگ کریں گے۔
آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کنگ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ دبنگ خان، کاجول، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔
یاد رہے فلم رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔