Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پریانکا چوپڑا نے سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بولی وڈ کی انٹرنیشنل آئیکون پریانکا چوپڑا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہیں جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سےنوازا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ مہیش بھٹ کے ہاتھوں پریانکا چوپڑا کی نمائندگی کرنے والی ان کی ماں مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

پریانکا چوپڑا نے ایوارڈ ملنے کے بعد کافی خوشی کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سری دیوی ہمیشہ میری فیورٹ اداکارہ رہی ہیں اور ان کے نام سے ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے ان دنوں پریانکا چوپڑا سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ اس فلم میں دبنگ خان کے مخالف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.