Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارجن رامپال کی اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اہلیہ مہر جیسیا کیساتھ 20 سالہ زندگی کے طویل سفر کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال اور اُن کی اہلیہ مہر جیسیا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چل رہی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اداکار ارجن رامپال اور مہر جیسیا نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ’زندگی کے اس 20 سال حسین اور پیار سے بھرے سفر کو ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی منزل کی جانب جانا چاہئے کیوں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی ایسے ہی رہیں لیکن اب ہم ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں۔

A day off with my Jaans. At the waffle store. #mygirls #waffles #love

A post shared by Arjun (@rampal72) on

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ہم دونوں ایک دوسرے سے دور دو الگ الگ فرد ہیں اور یہ بیان دیتے ہوئے عجیب محسوس کررہے ہیں لیکن یہ ہماری زندگی کا رخ ہے جہاں سچائی گم ہوچکی ہے جب کہ ہم ایک فیملی ہیں اور ہمارا پیار ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ رہے گا اور ہم ہمیشہ اپنی بیٹیوں مہیکا اور مائرہ کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے سپر ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جس سے اُن کی دو بیٹیا مہیکا اور مائرہ ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.