Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ اداکارہ گیتا کپور کسمپرسی کی حالت میں چل بسیں

فلم ‘پاکیزہ’ سے شہرت حاصل کرنے والی بولی وڈ کی معروف اداکاری گیتا کپور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر 57 برس تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی آخری سانس ممبئی کے ایس آر او اولڈ ایج ہوم میں لی، ان کی موت کی تصدیق اداکار اشوک پنڈت نے کی۔

اشوک پنڈت نے گیتا کپور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں گیتا کپور کی لاش کے پاس کھڑا ہوں جنہیں ایک سال قبل ان ہی کے بچوں نے نہایت محتاجی کی حالت میں ایس آر وی ہسپتال میں تنہا چھوڑ دیا تھا، جہاں وہ اپنے بچوں کا انتظار کرتی رہیں لیکن ان سے ملنے کوئی نہ آیا’۔

یاد رہے اداکارہ نے بولی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ‘پاکیزہ’ میں اداکاری کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.