Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریس تھری کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

بالی وڈ اسٹارز سلمان خان کی ایکشن تھرل فلم ’ریس 3‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم سے اپنی فلم ’ریس 3‘ کے لیے گیت گوایا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان نے اس گیت کو خود لکھا ہے جسے عاطف اسلم اور لولیا وینتر نے اپنی آواز دی ہے۔

یہ گیت سلمان خان، بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس گیت کے موسیقار وشال مشرا ہیں۔

سلو میاں نے اسپیشل گیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کے لیے شیئر کیا ہے جسے چند ہی منٹوں میں یوٹیوب پر 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

فلم میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیئے ہیں۔

فلم 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.