عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ 100 کروڑ کلب میں شامل
بالی ووڈ فلم ’’راضی‘‘ 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کی 2018ء کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاسوسی پر مبنی فلم ’راضی‘ نے ریلیز ہونے کے بعد 3 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں جب کہ فلم ’راضی‘‘ نے جہاں ایک طرف فلم ساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی عالیہ بھٹ کو بھی بہترین اداکاری کی وجہ سےعروج پر پہنچا دیا ہے جب کہ فلم 11 مئی کو دنیا بھر میں ریلیزکی گئی جو 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
#Raazi gains momentum, yet again, on third Sat… All set to cruise past ₹ 100 cr mark today [Sun; Day 17]… Alia’s third film in ₹ 100 cr Club: #2States [2014], #BKD [2017] and #Raazi… [Week 3] Fri 2.25 cr, Sat 4.20 cr. Total: ₹ 98.08 cr. India biz. BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) May 27, 2018
بالی ووڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم ’راضی‘ ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے مقبول ترین فلم بن گئی ہے جب کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کی 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ٹو اسٹیٹ‘ اور 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدھری ناتھ کی دلہنیا‘ بھی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو چکی ہیں۔