اداکار پاریش راول ’سنجو‘ کے والد بنیں گے
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ میں اداکار پاریش راول ان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔
فلم ’سنجو‘ معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گے لیکن اب فلم ساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دات کے والد کا کردار ادا کرنے والے شخص کا نام بھی ظاہر کردیا۔
فلم ساز نے ٹوئٹر پر فلم سنجو کا نیا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’فلم ’سنجو‘ باپ اور بیٹے کی کہانی ہے، آج والد سے ملیے‘۔
پوسٹر میں پاریش راول کو دیکھا جاسکتا ہے جو فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ پاریش راول کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔
فلم کے ٹیزر نے تو پہلے ہی دھوم مچا دی تھی تاہم اب فلم کا ہر پوسٹر شائقین کی توجہ کھینچ رہا ہے۔
فلم ساز نے سنجو کی زندگی میں محبت کے ایک پہلو کو دکھاتے ہوئے بھی ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں اداکارہ سونم کپور کی پہلی جھلک منظر عام آئی۔
A still from #Sanju‘s crazy romantic love life! #SanjuTrailer out in 5 days on May 30th. #RanbirKapoor @VVCFilms @foxstarhindi @sonamakapoor pic.twitter.com/1ZE0Sa1oo7
— Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) May 25, 2018
یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور اور پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا، دیا مرزا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔
فلم کا ٹریلر رواں ماہ 30 مئی کو ریلیز ہوگا جب کہ فلم آئندہ ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔