’وقت آگیا ہے کہ تم جو چاہو قانونی طور پر کرسکتی ہو‘، شاہ رخ کا بیٹی کو پیغام
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا 18 برس کی ہوگئیں۔
سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور بیٹی کی اٹھارویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Like all daughters, I knew you were always meant for flying…and now u can also legally do what u have been doing since u were 16…!! Love u. pic.twitter.com/9ZRytlZDN2
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 22, 2018
سوشل میڈیا پر جاری تصویر کے ساتھ پدرانہ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ تمام بیٹیوں کی طرح تمہیں بھی ایک دن اُڑ جانا ہے.
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’اب قانونی لحاظ سے بھی وہ وقت آگیا ہے کہ جو تم کرنا چاہتی ہو کر سکتی ہو‘۔
Gearing up for a birthday bash… pic.twitter.com/PYstDAmXY2
— Gauri Khan (@gaurikhan) May 21, 2018
سالگرہ کی شام شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی اپنی بیٹی سہانا کی تصویر شیئر کی۔