Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

امیتابھ بچن نے کنگ خان سے 1 کروڑ کیوں نہیں لئے؟

بالی ووڈ کے کنگ خان اور بگ بی نےکئی بڑی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہےلیکن ایسی کیا وجہ تھی کہ امیتابھ بچن ایک وقت میں شاہ رخ سے 1 کروڑ روپے کا چیک لینے سے صاف انکار کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے شاہ رخ خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 2005ء میں ان کے پروڈکشن ہائوس میں ریڈ چلی کی تحت بننے والی فلم’ پہیلی ‘10منٹ کے سین کے بدلے امیتابھ بچن کو 1کروڑ روپے کا چیک بھیجا تھا لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔

امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کیا ؟اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ جب شکریے کے ساتھ ریڈ چلی نے انہیں چیک بھیجا تو انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے پیسے نہیں لے سکتا ۔

بالی ووڈ میں فلم میں پیسے کے بجائے دوستی میں فلم میں کوئی سین یا گانا کرنے کی روایت موجود ہے ، شاہ رخ خا ن کی فلم ’ بلو‘ میں کرینہ کپور نے کنگ خان کی دوستی کے پیش نظر گانے پر ڈانس بھی کیا تھا ،امیتابھ بچن نے بھی پہیلی میں اپنے سین کے پیسے اسی وجہ سے نہیں لئے تھے ۔

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کو محبتیں،کبھی خوشی کبھی غم ،ویر زارا،پہیلی اور کبھی الودعی نہ کہنا جیسی بڑی فلمیں دی ہیں ،جن میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس سے فلم بین شاید ہی بھلا پائیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.