Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شوئتا بچن والد امیتابھ کے ساتھ اسکرین پر ڈیبیو کیلئے تیار

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئتا بچن نندا پہلی بار اسکرین پر اپنے والد کے ساتھ نظر آئیں گی۔

امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن، صاحبزادے ابھیشیک بچن بہو ایشوریا رائے بچن سب ہی بالی وڈ فلم نگری کے بڑے نام ہیں لیکن ان کی صاحبزادی اب تک کسی فلم یا اشتہار کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن اور شوئتا بچن کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک خاص انداز میں نظر آرہے ہیں۔

امیتابھ بچن ایک ضعیف والد کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ ان کی صاحبزادی بھی خیال کرنے والی بیٹی دکھائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوئتا بچن پہلی بار بھارتی ٹی وی اشتہار میں اسکرین پر نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہوں گے۔

 

یہ اشتہار ’کے لین جیولری‘ کا ہوگا جس کے برانڈ ایمبیسڈر امیتابھ بچن ہیں۔

اشتہار باپ بیٹی کے محبت بھرے رشتے کی ہر پہلو سے عکاسی کرے گا اور یہی وجہ ہے کہ بگ بی اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی مرتبہ دیکھے جا سکیں گے۔

اس قبل رواں سال کے آغاز میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کا تحریر کردہ پہلا ناول ’پیراڈائز ٹاور‘ شائع ہوا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ سب سے بہترین ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.