گھر کی ‘کپتان’ انوشکا ہیں، ویرات کوہلی
بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی بے شک فیلڈ میں دیگر کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آتے ہوں، لیکن گھر میں خود ان کی ‘کپتان’ انوشکا شرما ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کون کپتان ہوتا ہے؟ تو کوہلی نے جواب دیا، ‘بلاشہ انوشکا’۔
بھارتی کرکٹ کپتان نے انوشکا کے حوالے سے مزید کہا، ‘وہ زندگی میں ہمشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ ‘
“… She (@AnushkaSharma) is ofcourse (the captain off field), she takes all the right decisions in life… She is totally my strength and she keeps me positive all the time and that’s what you want with your life partner so I’m very grateful” – @imVkohli ?♥ #Virushka pic.twitter.com/ZtqIjiAwoB
— Anushka Sharma News (@AnushkaNews) May 19, 2018
ویرات نے کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے مزید کہا، ‘وہ کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے، وہ کھیل کو سمجھتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے۔’
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔