Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کی فلم ‘رازی’کی باکس آفس پربہترین کارکردگی

عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم  رازی کامیابی کی تپش سیک رہی ہے۔ مداحوں اور فلم ناقدین نے فلم پر مثبت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔عالیہ بھٹ کو ان کی زبردست پرفارمنس پر خوب سراہا جارہا ہے۔

باکس آفس پر فلم کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم جلد ہی 75کروڑ کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔

نامور فلم ناقد اور تجزیہ کار تارن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کی کمائی کے متعلق پوسٹ کی۔

فلم رازی کی کہانی ایک عام بھارتی لڑکی (عالیہ بھٹ)کے گرد گھومتی ہے  جس کی شادی 1970کی دہائی میں پاکستانی لڑکے(وکی کوشل) سے ہوجاتی ہے۔

فلم کی کہانی ہرندر سکہ کے ناول ‘سہمت’ پر مبنی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.