کیا آپ جانتے ہیں سونم کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت کیا ہے؟
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی رواں ماہ اپنے ساتھی آنند آہوجا کے ساتھ شادی خبروں کی زینت بنی رہی، تاہم سب کی زباں پر پہلا سوال یہی تھا کہ آخر سونم کپور کی منگنی کی انگوٹھی کیسی ہے؟
اداکارہ کو بولی وڈ کی فیشنسٹا کہا جاتا ہے تو یقیناً ان کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی اتنی ہی خاص ہوگی۔
سونم کی شادی 8 مئی کو آنند آہوجا کے ساتھ ممبئی میں ہوئی، اس دوران ان کے ملبوسات تو توجہ کا مرکز بنتے رہے، تاہم ان کی منگنی کی انگوٹھی کسی موقع پر نظر نہیں آئی۔
یہ انگوٹھی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب سونم کپور حال ہی میں سجے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔
سونم کپور اپنی ریڈ کارپٹ واک کے دونوں روز نہایت خوبصورت نظر آئیں، تاہم اس دوران سب سے زیادہ نظر ان کی انگلی میں موجود ہیرے کی انگوٹھی پر گئی، جو ان کے شوہر نے شادی سے قبل انہیں پہنائی۔
سونم کپور کی انگوٹھی یقیناً ان کے اسٹائل کی طرح بےحد شاندار ہے، جس کی قمیت ایک یا دو نہیں بلکہ پورے 90 لاکھ روپے ہے۔
اور اداکارہ کی انگلی میں موجود انگوٹھی پر لگا بڑا ہیرا بھی یقیناً اس رقم کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔
خیال رہے کہ بولی وڈ اداکاراؤں کے درمیان صرف فلمز پر ہی نہیں بلکہ فیشن سے متعلق بھی ہر چیز پر مقابلہ جاری رہتا ہے۔
گزشتہ سال بولی وڈ کی ایک اور کامیاب اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی تھی، اور اس دوران بھی انوشکا کی منگنی کی انگوٹھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات نے انوشکا کو جو انگوٹھی منگنی کے موقع پر پہنائی اسے تلاش کرنے میں انہیں 3 ماہ کا وقت لگا۔
اس انگوٹھی کو آسڑیا کے ایک ڈیزائنر نے تیار کیا، جس کی مالیت ایک کروڑ ہندوستانی روپے ہے۔
دوسری جانب سابق اداکارہ آسن جنہوں نے 2016 میں بزنس مین راہول شرما سے شادی کی تھی، انہیں منگنی میں 6 کروڑ روپے کی انگوٹھی تحفے کے طور پر پہنائی گئی۔