Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ‘ریس تھری کا دلچسپ ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ابتک یوٹیوب پر 5.7ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے تاہم یہ تعداد وقت کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔

 

دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

 

ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی ۔

 

فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔

 

فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس ،ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

 

واضح رہے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جو عید الفطر  پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.