Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مرنے کے بعد سری دیوی کے لیے ایک اور اعلیٰ ایوارڈ

کینز فلم فیسٹیول میں 16 مئی کا دن دنیا بھر کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کیا جارہا ہے۔

اس دوران بھارت سے ٹائٹن فلم آئیکون ایوارڈ سری دیوی کے نام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جہاں اداکارہ کی بہترین پرفارمنسز کی جھلکیاں شائقین کے سامنے پیش ہوں گی۔

وہ بھارت کی پہلی خاتون سپراسٹار ہیں جنہیں فلمی دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول میں یہ اعزاز ملے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جھانوی، خوشی اور میں سری دیوی کو ملنے والے تمام ٹریبیوٹس کے لئے بےحد خوش اور شکر گزار ہیں۔

 

سری کی زندگی اور کام نے کئی لوگوں کے دلوں پر اثر چھوڑا۔ وہ لاکھوں لوگوں کے لئے مثال تھیں، وہ اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گی-

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.