Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کانز فلم فیسٹیول کے کچھ لمحات پر ایک نظر

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی اداکارائیں جہاں انوکھے اور نت نئے فیشن کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں، وہیں کچھ ایسے واقعات اور لمحات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ایسے ہی کچھ لمحات سے ہم آپ کو یہاں آگاہ کرنے جارہے ہیں۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فیشن میں کسی سے پیچھے نہیں، کانز ریڈ کارپٹ پر جہاں ان کے منفرد تتلی اسٹائل لباس نے سب کی توجہ مبذول کی، وہیں اس موقع پر تصویر بناتے ہوئے منہ چڑانے کا انداز سب کو حیران کرگیا۔

کچھ مداحوں کو تو ان کا منہ چڑانے کا یہ مختلف انداز بے حد بھایا لیکن کچھ نے تنقید کی، جب کہ کچھ تو قہقہہ لگاتے رہ گئے۔

اسی ایونٹ کے دوران ایک اور واقعہ بھی پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

چینی ماڈل و اداکارہ نیلے رنگ کا طویل گاؤن زیب تن کیے اونچی ہیلز کے ساتھ ریڈ کارپٹ کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر پڑیں جس پر ایونٹ کے منتظمین میں شامل کچھ افراد نے ان کو اٹھایا۔

علاوہ ازیں میلے میں شریک اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے ریڈ کارپٹ پر تصویریں بنوائیں لیکن پھر سیڑھیاں چڑھنے سے پہلے اپنے ہیل والے جوتے اتار دیے۔

#Cannes2018

A post shared by @ otpstreetstyles on

کرسٹین اسٹیورٹ نے میلے میں بغیر ہیل والےجوتے نہ پہننے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولیا رابرٹس بھی کانز فلمی میلے میں ڈریس کوڈ کے خلاف بطور احتجاج بغیر جوتوں کے شرکت کر چکی ہیں۔

8 مئی سے شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستانی بیوٹی ماہرہ خان بھی 14 مئی کو ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.