Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریچا چڈا کو ملنے والی دھمکیاں واقعی غیر اہم ہیں؟

بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ ریچا چڈا کو انتہاپسند ہندوئوں نے خطرناک دھمکیاں دیں لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انہیں غیر اہم قرار دے کر نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے ریچا چڈا کو سرعام جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دیں،دوسری طرف بالی ووڈ کے کئی ستارے میدان میں آئے اور ان دھمکیوں پرکارروائی نہ کرنے پر ٹوئٹر کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ریچا چڈا نے آن لائن دھمکیاں ملنے پر ٹوئٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا،جس پر ویب سائٹ کے عہدیداروں نے انہیں ملنے والی دھمکی کو غیر اہم قرا دیا،دھمکیوں کی رپورٹ کرانے پر ویب سائٹ کی طرف سے آنے والے پیغام کو ریچا چڈا نے ساتھی اداکاروں سے شیئر بھی کیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ، فلم ساز اور اداکارہ فرحان اختر، پوجا بھٹ سمیت فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد نے ریچا چڈا کی حمایت میں بیانات دیے اور انہیں ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے انہیں غیر اہم قرار دینا حیران کن ہے۔


خبر کے مطابق بھارتی اداکارہ نے 5 مئی کو ہندی زبان میں ٹوئٹس کئے تھے جس میں ہندو ازم کے خلاف اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ ہندو ازم بھارت اور بھارتیوں کے خطرہ ہے۔

جوابی حملہ کرتے ہوئے ایڈووکیٹ وویک گارگ کے ٹوئٹر ہنڈل سے اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں د ی تھی،جس میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ ریچا چڈا اور ان جیسے 100 مسلمانوں کو روز اکھاڑا جاتا ہے،بھارتی ایجنسز کے ہاتھوں ہر دن 1 ہزار مسلمان موت کے گھاٹ اتارے جاتے ہیں۔


بولی ووڈ میں ریچا چڈا کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے پیش نظر ٹوئٹر انتظامیہ نے دھمکیاں دینے والے شخص کا اکائونٹ معطل کردیا ہے جبکہ اس سے قبل یہی انتظامیہ ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دے چکی تھی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.