وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کیساتھ جلوہ گرہوں گی
بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ‘ میں خوبرو اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
بالی ووڈ خوبرو اداکارہ وانی کپور اپنی منفرد اور متاثر کن اداکاری سے اب تک یش راج کی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ ، بے فکرے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور آج کل ٹائیگر شروف اور ہریتھیک روشن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا جب کہ وہ اب یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرہ میں ’رنبیر کپور کے مد مقابل جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بھی کی۔
New Beginnings ?#KaranMalhotra #RanbirKapoor @duttsanjay @Shanoozeing @ShamsheraMovie pic.twitter.com/LnQTn5lGV3
— vaani kapoor (@Vaaniofficial) May 14, 2018
یش راج فلم کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکشن ایڈوینچر فلم ’شمشیرہ‘ میں وانی کپور اپنے پورے عروج کے ساتھ جلووہ گر ہوں گی۔
.@Vaaniofficial is all set to sizzle like never before in our upcoming action adventure #Shamshera along with #RanbirKapoor & @duttsanjay @ShamsheraMovie | @karanmalhotra21
— Yash Raj Films (@yrf) May 14, 2018
فلم’ شمشیرہ‘ کے ہدایت کار کرن ملہوترا کا کہنا تھا کہ وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی کیوں کہ ہم اس فلم کے لئے ایسی ہی اداکارہ کا انتخاب چاہتے تھے جو لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردے جب کہ اس کردار کے لئے وانی ہی ایک بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کردار وانی کے فلمی کیریئر میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔