Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم کیدرناتھ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا

سارہ علی خان اور سُشانت سنگھ راجپوت کی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلمساز رونی اسکریو والا اور ابھیشک کپور نے فلم’کیدرناتھ’ کی ریلیز کا اعلان نئے پوسٹر کے ساتھ کیا۔

ابھیشک کپور نے ٹوئٹر پرپوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز رواں برس 30نومبر کو ہونے کا اعلان کیا۔

فلم کری ارج انٹرٹینمنٹ، ٹی سیریز، بالاجی موشن پکچرز اور ہدایتکار ابھیشک کپور کی گائے ان دی اسکائی کی مشترکہ کاوشوں سے بن رہی تھی لیکن ہدایتکار اور پروڈیوسر پریرنا اروڑا کے درمیان جھگڑے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔

فلم کی کہانی جون 2013کے ایک سیلاب کے گرد ہے جس کے سبب مشہورمقامی مندربری طرح متاثر ہوا تھا۔ فلم محب اور مذہب، جذبات اور روحانیت کا حسین امتزاج لگتی ہے۔

فلم’کیدرناتھ’ کا پہلا حصہ اُتر اکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں فلمایا جاچکا ہے جبکہ فلم کا دوسرا حصہ رواں ماہ ممبئی میں فلمایا جائے گا۔

فلم رواں برس 30نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.