Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور کی رُخصتی ہو گئی

بالی وڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت آنند آہوجا کی دلہنیا بن گئیں۔

 سونم کپورکی اپنے دولہا کے ساتھ رُخصتی کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آ گئی ہے۔

 

 ڈیزائنر انو رادھا وکیل کا تیار کردہ مگر روایتی لال جوڑے میں سونم دلکش نظر آرہی ہیں۔

آنند ہو جا  دولہا بن کر کیسے لگ رہے ہیں یہ بھی دیکھئے

بھارتی میڈیاکے مطابق سونم کی شادی میں بالی وڈ اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

مہمانوں میں میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈز اور دیگر شامل ہیں۔

سونم کپور دوپہر کے کھانے کے بعد پیا دیس سدھاریں گیں اور پھر یہ نئی جوڑی شام کو ولیمے پرمہمانوں کی میزبانی کرے گی۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے ایک قریبی رشتے دار کے گھر منعقد کی گئی ہے جو سکھ رسم و رواج کے تحت ہو رہی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.