سونم کپور کے سنگیت میں بالی وڈ اسٹارز کا شاندار رقص
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور دوست احباب سمیت بالی وڈ ستارے بھی شادی کی رسومات خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
6 مئی کو سونم کپور کی مہندی کے بعد گذشتہ روز سنگیت کا انعقاد کیا گیا، جس کے لیے سفید رنگ کا ڈریس کوڈ منتخب کیا گیا تھا۔
دلہا دلہن سمیت تمام مہمان سفید رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئے اور سب نے مل کر خوب ہلا گلا کیا۔
بالی وڈ اسٹارز کرشمہ کپور، شلپا شیٹھی، رانی مکھرجی، ریکھا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈز، آنجہانی سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور سمیت فلمساز کرن جوہر، اداکار ورون دھون، ارجن کپور اور دیگر نے سنگیت میں شرکت کی۔
سونم کپور کے والد و اداکار انیل کپور اس موقع پر خوشی سے نہال اور بھرپور جوش سے رقص کرتے نظر آئے۔
انیل کپور نے سنگیت میں کرن جوہر اور شلپا شیٹھی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے خوب انجوائے کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
سنگیت میں کلیرا کی رسم جھانوی کپور پر کی گئی لیکن وہ بچ گئیں، واضح رہے کہ کلیرا کی رسم کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ دلہن کے ہاتھ سے جس پر کلیرا گرتا ہے اس کی شادی جلد ہوتی ہے۔
سنگیت میں جیکولین فرنینڈز نے ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ مزاحیہ پوز دیتے ہوئے سیلفیز اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
Look who just joined the bride brigade. @Varun_dvn #SonamKiShaadi #EverydayPhenomenal pic.twitter.com/DKDhoQcFzR
— Filmfare (@filmfare) May 7, 2018
مہمانوں کے ساتھ ساتھ دلہا دلہن نے بھی رقص کیا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ سونم کپور کی شادی آج دوپہر میں روایتی ہندو رسوم و رواج کے مطابق ہوگی۔