سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
آج دوپہر اداکار انیل کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی شادی آنند آہوجا سے سکھ رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی۔
شادی میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی اور چار چاند لگا دیئے، جن میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈز، رنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔
Picture perfect!
Newly-weds @sonamakapoor and @anandahuja pose with #KareenaKapoorKhan and #SaifAliKhan. #SonamKiShaadi #EverydayPhenomenal pic.twitter.com/iWVLVPTf6H— Filmfare (@filmfare) May 8, 2018
.@RanveerOfficial & @aamir_khan arrive at the wedding ceremony of @sonamakapoor & @AnandAhuja!#everydayphenomenal #SonamAnandWedding #SonamKiShaadi
Here is the live update: https://t.co/dTgfftjXAZ pic.twitter.com/KN9QbPCLbO
— Zoom TV (@ZoomTV) May 8, 2018
Too much pretty in a picture. #KareenaKapoorKhan, #RaniMukerji and #KarismaKapoor at @sonamakapoor and @anandahuja‘s wedding. #SonamKiShaadi #EverydayPhenomenal pic.twitter.com/aybN8vyw24
— Filmfare (@filmfare) May 8, 2018
اس دوران رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر خوب ہلا گلا کیا اور سونم کپور کی فلم کا گانا بھی گایا۔
شادی کے بعد سونم کپور کے بھائی ہرشوردھن نے باہر موجود عام افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
اداکارہ سونم کپور نے سرخ لہنگے کے ساتھ روایتی جیولری زیب تن کی اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔
سونم کا شادی کا جھل مل کردہ خوبصورت لباس بھارتی ڈیزائنر انورادھا واکل نے ڈایزئن کیا۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کو زندگی کی نئی شروعات پر دوست احباب کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
❤❤❤❤ #SonamAnandWedding #SonamKiShaadi #EverydayPhenomenal pic.twitter.com/f9xK8tGANP
— Sonam Kapoor Ahuja FC (@SonamKapoorFC) May 8, 2018