میرے اسٹاف کو ‘بھارتی کتّے’ کہا گیا: عدنان سمیع
بھارتی شہری و گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اسٹاف کو کویتی ایئرپورٹ کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ‘ بھارتی کتّے ‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ۔
بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدنان سمیع نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
عدنان سمیع نے اس واقعہ کا ذکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ ‘ہم تمہارے شہر میں محبت سے آتے ہیں اور ہمارے بھارتی بھائیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے،تم نے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی۔’