Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور کے سنگیت کی تصویری جھلکیاں

معروف بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ آج کے دن سونم اور آنند شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ شادی سے پہلے ہونے والی تقریبات میں کل بروز پیر سنگیت کی تقریب کی گئی۔ اس تقریب میں سونم کے اہل خانہ اور بولی وڈ کی مشہور شخصیات مدعو تھیں۔

سونم کپور سنگیت کی تقریب میں ایک خوبصورت جوڑے میں ملبوس تھیں۔

سونم کے والد انیل کپور تقریب میں دلہا اور دلہن کے بعد آنے والے پہلے شخص تھے۔ ان کے بعد ان کے بیٹے ہرشوردھن کپور تقریب میں پہنچے۔

سونم کی کزن انوشالا، جھانوی اور خوشی بھی تقریب کے تھیم کے حساب سے سفید اور سنہری لباس زیب تن کر کے آئیں۔

بولی وڈ اداکاراؤں میں سے تقریب میں سب سے پہلے پہنچنے والی جیکولین فرنینڈس تھیں۔

کترینہ کیف بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

دیگر بولی وڈ شخصیات اور سونم کے رشتہ داروں میں سنجے کپور، موہت مارواہ، کرن جوہر، سوارا بھاسکر، رانی مکھرجی اور شلپا شیٹی تقریب میں شامل ہوئے۔

ان کے علاوہ ارجن کپور، بونی کپور، فرح خان اور ریکھا بھی سنگیت میں مدعو تھے۔

سنگیت کی اس تقریب کی ساری تصاویر یہ ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.