سونم کپورکی مہندی کی تصاویر میڈیا پروائرل
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تیاریوں کے چرچے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے اور اب شادی کا وقت آنے پر اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی تصاویرمیڈیا سمیت انٹرنیٹ پر خوب دیکھی جارہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنی مایوں میں پنک رنگ اورگرے کا انارکلی لباس پہنا جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔
اداکارہ کی مایوں میں بالی ووڈ کے بہت سے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر شامل ہیں۔
اداکارہ کے گھر آج سنگیت بھی ہے جس میں بالی ووڈ کے بہت سے ستارے شرکت کریں۔ رپورٹس کے مطابق سنگیت میں انیل کپوراورسونم کپورخود بھی ڈانس کریں گی۔
اداکارہ کل آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔