سونم کپور اپنے والد جیسے کسی شخص سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟
مشہور بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ سونم کی شادی اپنے پرانے دوست آنند آہوجا سے 8 مئی کو ہونے جا رہی ہے۔ شادی کی مختلف تقریبات کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ یہ شادی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے فیشن ایبل شادی کہلائے گی۔
ایک انٹرویو میں سونم کا کہنا تھا کہ ان کے والد انیل کپور عام انسانوں سے مختلف ہیں۔ وہ اپنے کام سے بہت ذیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ایک اصل فنکار ہیں۔
سونم عادتاً بلکل اپنے والد انیل کپور جیسی ہیں۔ انیل کپور اور سونم دونوں ہی بچکانہ اور حساس فطرت کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سونم کی والدہ اور سونم دونوں ہی یہ چاہتی ہیں کہ سونم کی شادی کسی ایسے شخص سے ہو جو انیل کپور جیسا نہیں بلکہ سونم کی والدہ سنیتا کپور جیسا ہو۔