Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی کا بینک اکاؤنٹ ہیک، رقم بھی منتقل

سائبر کرائم اس وقت دنیا کے انتہائی اہم مسئلوں میں سے ایک مسئلہ ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی اس گھناؤنے جرم کے شکنجے میں پھنس ہی جاتا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی جنہیں بھارتی ڈرامے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کی گوپی بہو کے نام سے شہرت ملی، وہ اس کا شکار ہوگئی ہیں۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق ان کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس میں سے 16 ہزار روپے بھی نکال لئے گئے ہیں۔

بولی وڈ لائف سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ آج جب صبح میں نے اپنا ان باکس چیک کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے 16 ہزار روپے منتقل ہوگئے ہیں جبکہ میں نے کوئی شاپنگ بھی نہیں کی جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ میسج میں یہ بات واضح ہے کہ ان کی رقم سین فرانسسکو منتقل ہوئی ہے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ بلاک کروادیا ہے اور اب اس مسئلے کا حل تلاش کررہی ہوں’۔

انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ آپ کو کریڈٹ کارڈز استعمال کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیئے اور اپنے پاسورڈز کے حوالے سے بھی بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

اداکارہ ڈیوولینا بھٹاچرجی وہ واحد اداکارہ نہیں جن کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو بلکہ اس سے قبل نَکُل بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں پولیس کمپلین دائر کروائی تھی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.