Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور سے شادی کیلئے آنند اہوجا ممبئی پہنچ گئے

معروف بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہونے والے شوہر آنند اہوجا شادی کے لئے ممبئی پہنچ گئے۔ جمعہ کی دوپہر انہیں چھتراپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ممبئی پر دیکھا گیا۔

سونم کپور اور آنند کی شادی میں اب صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اب آنند ممبئی بھی پہنچ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جب آنند ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو کیمرے وہاں پہلے سے ان کا انتظار کررہے تھے۔ جب وہ ایئر پورٹ سے نکلے تو کیمروں نے انہیں کلک کرنا شروع کردیا تاہم انہوں نے برا ماننے کی بجائے ہاتھ ہلایا اور فون پر بات کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

شادی کو لے کر دونوں کی فیملیز سے متعلق کئی افواہیں سننے کو ملیں تاہم اب دونوں لَو برڈز بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ ہی رہے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب 8 مئی کو ممبئی میں ہی منعقد کی جائے گی۔

اپنی بہن کی شادی سے متعلق جب ہرش وردھن کپور سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کہ وہ شادی کررہی ہیں، آنند ایک بہت اچھے انسان ہیں’۔

اطلاعات کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کے لئے ریہرس کررہے ہیں۔ سونم کپور کی مہندی کی تقریب 7 مئی کو جبکہ شادی کی تقریب 8 مئی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق انجام پائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.