Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سپورٹِنگ کرداروں کا انتہائی بھاری معاوضہ وصول کرنے والے 7 اداکار

اداکاروں کا مرکزی کردار تو بنتا ہی بھاری معاوضے کے لئے ہے۔ لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو صرف سپورٹِنگ کرداروں کے لئے بھی انتہائی بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کونسا اداکار کتنا معاوضہ وصول کرتا ہے۔  

٭ نیل نتن مکیش

معروف گلوکار مکیش کے پوتے نیل نتن مکیش ایک فلم میں کام کرنے کا ایک سے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے نیویارک، گولمال اگین اور خون معاف جیسی مشہور فلموں میں سپوڑٹِنگ کردار ادا کئے ہیں۔

٭ تشار کپور

جتیندرا کے بیٹے تشار کپور نے، گولمال سیریز میں ‘لکی’ کے کردار سے سب سے ذیادہ شہرت حاصل کی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ہر فلم کے 2 کروڑ روپے ادا کئے گئے تھے۔

٭ کنال کھیمو

کنال کھیمو پچھلے کچھ سالوں سے سپوڑٹِنگ کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کے 2 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

٭ بوبی دیول

ان دنوں بوبی دیول نئی آنے والی فلم ریس 3 کی فلم بندی میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں انہیں سپورٹِنگ کردار ادا کرنے کا جو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے وہ 7 کروڑ روپے ہے۔

٭ رتیش دیشمکھ

مشہور فلم سیریز ہاؤس فل کے اداکار رتیش دیش مکھ ایک فلم میں سپورٹِنگ کردار ادا کرنے کے تین سے چار کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

٭ ارشد وارثی

ارشد وارثی بھی بہت سی فلموں میں سپورٹِنگ کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں منّا بھائی ایم بی بی ایس اور گولمال سیریز ہیں۔ انہوں نے گولمال اگین میں تین سے ساڑھے تین کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔

٭ انیل کپور

انیل کپور کا شمار ویسے تو بولی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مرکزی کرداروں سے ہی نام بنایا ہے۔ البتہ آئندہ آنے والی فلم ریس 3 میں ان کے سپورٹِنگ کردار کا معاوضہ آٹھ سے نو کروڑ کے درمیان ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.