Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور کی شادی کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا

بالی وڈ کی فیشن دیوا سونم کپور 8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جس کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا۔

سونم کپور نے اپنی شادی کا دعوت نامہ بذریعہ ای میلز رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھیجا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے شادی کے کارڈز چھپوانے کے بجائے ای میل کرنے کو ترجیح دی کیونکہ وہ کاغذ کا ضیاع نہیں چاہتی تھیں، جس کی تیاری کے لیے سیکڑوں درختوں کو کاٹا جاتا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔

اداکارہ کے شادی کے کارڈز کی تھیم بھی سبز رنگ پر مشتمل ہے، جس پر پھول پتے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

دعوت نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق رسم مہندی 7 مئی کو ہوگی جس میں ملبوسات کے لیے سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سونم کپور کی شادی 8 مئی کو بھارتی رسم و رواج کے مطابق دوپہر میں ہوگی جس میں روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جائے گا۔

سونم اور آنند آہوجا کی شادی کے بعد استقبالیہ تقریب بھی 8 مئی کی رات کو ہی ہوگی جس میں مغربی یا روایتی ملبوسات پہنے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اداکارہ اور ان کے ہونے والے شوہر نے تمام مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ کوئی بھی مہمان ان کے لیے تحائف کا اہتمام نہ کریں، شادی میں صرف ان کی شرکت ہی اہمیت کی حامل ہوگی۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے منگل یکم مئی کو اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی سادگی سے کرنا چاہتی ہیں، جس میں قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سونم کپور کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیگئی ہے۔

شادی کی تیاریاں زور و شوروں سے جاری ہیں اور بالی وڈ کے کئی ستارے، جو سونم کپور کے والد انیل کپور کے قریبی دوست ہیں، ان کے گھر کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.