Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیانہ کی عدالت نے راجستھان میں فلم ‘’ایک تھا ٹائیگر‘کی تشہیر کے دوران ہندوؤں کی نچلی ذات ’والمکی‘کیلئے ‘بھنگی کا لفظ استعمال کرنے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اورشلپا شیٹھی کیخلاف مقدمے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکارو ں کیخلاف والمکی کمیونٹی نے نہ صرف شدید احتجاج کیا تھا بلکہ راجستھان کے ضلع چھورو میں دونوں کیخلاف والمکی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ کی درخواست بھی دائر کی تھی تاہم اب یہ درخواست لدھیانہ کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.