سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا پرومو جاری
بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ دس کا دم ‘ کا پرومو جاری کردیا گیا۔
بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو ’بگ باس ‘ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا ایک اور شو ’دس کا دم ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے اور سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق مستی کرکے شو کو چار چاند لگادیتے ہیں ۔
یہ شو ایک لمبے وقفے کے بعد دوبارہ سے آن ایئر ہونے والا ہے جس کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ریئلٹی شو’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کردیا ۔
گیم شو ’دس کا دم 3‘ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جبکہ اس بار شو میں نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔