Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجے یا رنبیر؟ فلم ’سنجو‘ کا نیا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔

بالی ووڈ میں فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر سے تہلکہ مچانے والے اداکار رنبیر کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جبکہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ہر کردار میں سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرنے پر ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ’سنجو‘ کے کامیاب ترین ٹیزر کے بعد اب فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ۔

 

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ہلچل مچادی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ہر جگہ صرف رنبیر کا ہی چرچا ہے اور ہر کوئی رنبیر کو سنجے کے کردار کو ہوبہو نبھانے پر اْن کے لیے نئے دور کا آغاز کہہ رہا ہے۔

رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹیزر کی بڑھتی ہوئی شہرت کے بعد اداکار ارجن کپور ہدایت کار کی تعریف کرنے لگے۔

 

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ’سنجو ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ رنبیر کپور سنجو کے اُس کردار میں ہیں جب وہ 2016 میں جیل سے باہر آئے تھے ۔ فلم کی مکمل کہانی 29 جون کو دیکھی جا سکتی ہے۔

فلم 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.