فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار پوسٹر جاری
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
Source
source
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ میں فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر سے تہلکہ مچانے والے اداکار رنبیر کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ہر کردار میں سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرنے پر ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جب کہ ’سنجو‘ کے کامیاب ترین ٹیزر کے بعد اب فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Ranbir as #Sanju! When he came out of Jail in 2016. Watch his complete story on June 29. #RanbirKapoor #RajkumarHiraniFilms @VVCFilms @foxstarhindi pic.twitter.com/qr9JTMEZu0
— Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) April 30, 2018
بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ’سنجو ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ رنبیر کپور سنجو کے اُس کردار میں ہیں جب وہ 2016 میں جیل سے باہر آئے تھے جب کہ فلم کی مکمل کہانی 29 جون کو دیکھی جا سکتی ہے۔