پریانکا چوپڑانے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتےہوئے تمام افواہوں کو رد کردیا۔
چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی ریاست آسام میں اپنے محافظوں کے ساتھ نظرآرہی تھیں۔ تصویر دیکھنے میں تو بالکل عام سی تھی تاہم اس عام سی تصویر نے اس وقت ہلچل مچادی جب کسی سوشل میڈیا صارف نے پریانکا کے ہاتھ میں بالکل ویسی ہی جیولری دیکھی جیسی بھارت میں شادی شدہ خواتین پہنتی ہیں اور اسے ’منگل سوتر‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ پریانکاچوپڑا خفیہ طور پر شادی کرچکی ہیں۔
تاہم جب یہ خبر میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی تو پریانکا کو خود سامنے آکر وضاحت کرنی پڑی۔ اداکارہ نے ان افواہوں کی تردیدکیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنی خفیہ شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’افواہیں بہت زیادہ گردش کررہی ہیں، لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ نظر کا دھاگا ہے، میں جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر کروں گی۔ اور یہ بالکل بھی خفیہ نہیں ہوگی۔‘‘
https://t.co/EkUEgfbO75
Hahahah!heights of speculation! This is an evil eye guys! Calm down! I’ll tell u when I get married and it won’t be a secret! Lol pic.twitter.com/WPdIxXIx1I— PRIYANKA (@priyankachopra) April 30, 2018
واضح رہے کہ پریانکا اپنی ہالی ووڈ سیریز’کوانٹیکو‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ ختم کرکے حال ہی میں بھارت واپس آئی ہیں اور اب وہ ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔