Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کا مشہور گانے پرازابیل کے ساتھ رقص

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن اور ماڈل ازابیل کیف بھی اب  فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔ وہ اپنی پہلی فلم ‘ٹائم ٹو ڈانس’ میں سورج پنچولی کے مقابل کام کر رہی ہیں۔

ایک خبر کے مطابق اس فلم میں سلمان خان کا مشہور و معروف گانا ‘ اوہ اوہ جانے جانا’ بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ گانا جدید موسیقی کے ساتھ اصل گلوکار کمال خان کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ جدید طرز کی موسیقی سے گانے کو مزید پرکشش بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کمال خان انڈسٹری میں ایک لمبے عرصے بعد کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس گانے کی عکس بندی کے لئے ایک شاہانہ سیٹ کا انتظام کیا جارہا ہے اور اس کے بارے میں لوگوں کی امیدیں بھی بہت ذیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ گانے کی وڈیو میں سورج اور ازابیل کے ساتھ سلمان خان بھی رقص کرتے ہوئے نظر آئین گے۔

فلم ‘ٹائم ٹو ڈانس’ کی شوٹِنگ اپریل کے مہینے سے لندن میں شروع ہوگی۔ یہ فلم رقص کے شائقین کے لئے توجہ کا مرکز ہوگی۔ البتہ سلمان خان کو ازابیل کے ساتھ رقص کرتے دیکھنا مداحوں کے لئے باعث مسرت ہوگا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.