فلم “اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2” کیلئے دو نئی اداکارائیں سامنے آگئیں
کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کیلئے ٹائیگر شروف کے ہمراہ کاسٹ کی جانے والی اداکاراؤں کا نام جاننے کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کررہے تھے البتہ اس راز سے حال ہی میں پردہ اٹھالیا گیا ہے۔
جی ہاں! فلم کیلئے لیڈینگ لیڈیز کا انتخاب ہو چکا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 11 اپریل بروز بدھ کو فلم کی ہیروئنز کے ناموں کاعلان کردیں گے۔
کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ فلم میں تارا سوتریا اور اننیا پانڈے لیڈینگ لیڈی کے کردار میں نظر آئیں گی، جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کے پوسٹر بھی ٹوئٹر پر ریلیز کردیے گئے ۔