Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انتہائی سبق آموز شارٹ فلموں میں کام کرنے والی 9 بولی وڈ شخصیات

نایان تاراز نیکلیس- کونکونا شرما

یہ کہانی مڈل کلاس لوگوں کی اپنی زندگی میں بڑے کام کرنے اور بڑی چیزیں حاصل کرنے کی خواہشات کے گرد گھومتی ہے۔

آہلیا شارٹ فلم- رادھیکا اپتے

آہلیا ایک معنی خیز اور پُر اسرار قسم کی کہانی ہے جس میں رادھیکا اپتے جلوہ گر ہوئی ہیں۔ یہ شارٹ فلم ایک پولیس اہلکار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک آدمی کی تلاش میں رادھیکا کے شوہر سے رابطہ کرتا ہے۔

گوئِنگ ہوم- عالیہ بھٹ

اس فلم کی کہانی میں اس بات کی منظر کشی کی گئی ہے کہ ہر لڑکا راہ چلتی لڑکیوں کو تنگ کرنے کا عادی نہیں ہوتا۔

ایک دوپہر- ہُما قریشی

اس فلم کی کہانی ماضی کے دو محبوبوں کی ہے۔ اس میں ایک لڑکی 8 سال بعد اپنے محبوب کے گھر جاتی ہے تو وہاں موجود اس کی بیوی لڑکی کو یہ بتاتی ہے کہ وہ لڑکا اب مر چکا ہے۔

دی ہوم کَمِنگ- تپسی پَنّو

اس شارٹ فلم میں اس بات کی یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ایک انسان کے لئے اس کا خاندان کیا اہمیت رکھتا ہے۔

ایپیلوگ- رِچا چڈا

یہ فلم ایک پُر اسرار کہانی ہے۔ یہ کہانی ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ذہنی طور پر مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور کس طرح اپنی زندگی گزارتے ہیں۔

گیارہ منٹ- سنی لیونی

مشہور اداکارہ سنی لیونی کی شارٹ فلم 11 منٹ جس موضوع پر مبنی ہے وہ تمباکو نوشی اور اس سے متعلق دیگر مسائل ہیں۔ اس فلم میں اداکار الوک ناتھ اور دیپک دوبریل نے بھی کام کیا ہے۔

انٹیریئر کیفے نائٹ- نصیر الدین شاہ

اس فلم میں کافی کیفے کے ایک مالک کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح تیس سال بعد اس کی ملاقات اپنی پرانی محبت سے ہوتی ہے۔

دی رائٹ نوٹ- سوارا بھاسکر

یہ کہانی دو اجنبیوں کی ہے جو ایک ساتھ سفر کر رہے ہیں اور ایک جیسی دلچسپیاں رکھتے ہیں۔ لیکن ساتھ گزرا وقت دونوں کو سفر کے اختتام پر زندگی کا صحیح مقصد بتا جاتا ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.