Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کترینہ بنگالی دلہن بن گئیں

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بے حد شہرت رکھتی ہیں، اس وقت وہ اپنی آنے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

آج کل سیٹس پر لی گئی کترینہ کیف کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ ایک لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں ساتھ ہی روایتی بنگالی جیولری اور میک اپ بھی انہیں ایک بنگالی دلہن کا روپ دے رہا ہے۔

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

کترینہ کو بنگالی دلہن کے روپ میں ممبئی کے سیٹس پر دیکھا گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

شاہ رخ اس فلم میں ایک بونے کا کردار ادا کررہے ہیں انہیں بھی محبوب اسٹوڈیو میں اسپاٹ کیا گیا۔ فلم زیرو ایک رومانوی کہانی کہانی پر مبنی ہے جو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.