Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان کے رہا ہوتے ہی اسٹارز ان سے ملنے گھر پہنچ آئے، دیکھیں تصاویر

کترینہ کیف وہ پہلی بھارتی اداکارہ تھیں جو  سلمان خان کے گھر ان سے ملنے سب سے پہلے جا پہنچی۔ ہفتہ کو  سلمان خان کو جودھپور جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد بولی وڈ کے ڈبنگ اپنے ممبئی والے گھر آگئے۔

سلمان خان کے رہا ہوتے ہیں  بولی وڈ اسٹارز ان سے ملنے ان کے گھر جا پہنچے جن میں کترینہ، ڈیزی شاہ، ہُما قریشی اور ساقب سلیم شامل تھے۔

کترینہ سلمان خان کے ہمراہ ایک تھا ٹائیگر  جیسی بڑی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہ 7 سال ان کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں جبکہ ڈیزی نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘جے ہو’ میں کام کیا تھا اور جلد ہی دونوں اسٹارز کو ایک بار پھر ریس 3 میں دیکھا جائیگا۔

اس کے علاوہ  سلمان کے گھر کے باہر دیگر بڑے اسٹارز کو بھی دیکھا گیا جن میں ورون دھون، ملائکہ اروڑہ، بوبی دیولااورجیکولین فرنندس  شامل تھیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ جس دن سلمان اپنے گھر واپس آئے اس وقت ان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں نے ان کا استقبل کیا جبکہ سلمان خان گھر کی چھٹ پر اپنے والد،  بھتیجے ، اپنی بہن ارپیتا اور الواری کے ساتھ  مداحوں کو مبارکباد دی۔   دیکھیں تصاویر اور ویڈیو۔

واضح رہے کہ نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بولی وڈ اسٹار سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزادی گئی تھی جبکہ سیف علی خان،سونالی باندرے،تبواورنیلم کوبری کردیا گیا تھا۔

البتہ جیل سے رہا ہوتے ہی  اب سلمان خان ریمو ڈی سوزا کی فلم ریس 3 کیلئے اپنے کام واپس جاری کردیں گے۔ فلم میں جیکولین ، بوبی دیول، ڈیزی اور انیل کپور بھی شامل ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.