امیتابھ کے بچپن کا کردار نبھانے والا لڑکا اب کیسا دکھتا ہے
بولی وڈ فلم ‘مقدر کا سکندر’ امیتابھ بچن کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کی ابتداء میں امیتابھ بچن کا بچپن دکھایا جاتا ہے جس میں وہ خاصے غریب اور حالات سے پریشان زندگی کی جدوجہد میں مصروف دکھائے گئے ہیں۔
فلم میں جس لڑکے نے امیتابھ کے بچپن کا کردار نبھایا اسے 70 اور 80 کی دہائی کے دوران کئی فلموں میں امیتابھ کا کردار نبھانے کا موقع ملا۔ اس بچے نے اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے خوب داد وصول کی۔
اس بچے کا نام میور راج ورما ہے جس نے امیتابھ کے کردار کے ساتھ خوب انصاف کیا۔ اطلاعات کے مطابق امیتابھ اس بچے کی اداکاری سے بہت متاثر تھے اور اس بچے کا شکریہ بھی ادا کرتے تھے۔
امیتابھ کے دور میں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر خوب کامیاب رہے۔ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے بعد یقیناً یہ بچہ اب مکمل تبدیل ہوگیا ہے، ذیل میں حالیہ تصاویر ملاحظہ کریں۔