پاکستان سے تعلق رکھنے والی 10 معروف بولی وڈ شخصیات
بولی وڈ کی بہت سی مشہور شخصیات کی جڑیں پاکستان میں آ کر ملتی ہیں، انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا نام بنانے کی بنا پر جانا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ کی پیدائش پاکستان کی ہے اور کچھ کے آباؤ اجداد پاکستان سے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔
٭ کپور خاندان
کرینہ کپور خان، رنبیر کپور، رشی کپور اور اس خاندان کی باقی مشہور شخصیات اپنی میراث کی بنا پر پاکستانی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں داخل ہونے والے کپور خاندان کے پہلے فرد پرِتھوی راج کپور تھے۔ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقے لیل پور میں سنہ 1906 میں ہوئی۔
٭ شاہ رُخ خان
بولی وڈ کے بادشاہ کِنگ خان دنیا کے کامیاب ترین فلم اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ان کی پیدائش دہلی کے ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی۔ شاہ رُخ خان کے والد تاج محمد خان البتہ تحریکِ آزادی کے کارکُن تھے۔ ان کا تعلق پیشاور سے تھا۔ ان کے دادا جان محمد بھی پٹھان قوم سے تھے۔
٭ سنجے دت
سنجو بابا بھی بولی وڈ میں ہرفن مولا مانے جاتے ہیں۔ ان کے والدین سُنیل دت اور نرگس کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔
٭ ہریتک روشن
بولی وڈ اداکاروں میں ہریتک روشن کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی پیدائش تو ممبئی شہر کی ہے لیکن ان کے دادا پاکستان کے شہر گوجرانوالا میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک مقبول موسیقار تھے۔ البتہ ہریتک کے نانا جے اوم پرکاش سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
٭ گُلزار
سمپورن سنگھ کلرا، یعنی گُلزار پاکستان کے ضلعہ جہلم میں پیدا ہوئے۔ گُلزار کو ان کے قلم کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک معروف فلم ساز اور شاعر ہیں۔
٭ گووندا
بھارتی فلم اداکار ارُن آہوجا اور گلوکارہ نِرملا دیوی کے بیٹے گووندا، بولی وڈ کے مشہور اداکار ہیں۔ ان کا تعلق ایک پنجابی خاندان سے ہے اور ان کے والد پاکستانی شہر گوجرانوالا میں پیدا ہوئے۔
٭ دِلیپ کمار
بااثر ترین اداکاروں میں سے ایک دِلیپ کمار بھارت کے ایک کامیاب اور مشہور اداکار ہیں۔ ان کا تعلق بھی ایک مسلمان گھرانے سے ہے۔ ان کا اصل نام محمد یوسف خان ہے اور ان کے والد لالا غلام سرور علی خان پیشاور کے علاقے قصہ خانی بازار سے تعلق رکھتے ہیں۔
٭امیتابھ بچن
بولی وڈ کے اینگری ینگ مین امیتابھ بچن بھی بااثر اور کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ البتہ امیتابھ کی پیدائش الہ باد کی ہے لیکن ان کی والدہ تیجی سوری ہری وانش ایک پنجابی سکھ خاندان سے تھیں جس کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔
٭ سادھنا شیواد سانی
سادھنا 60 کی دہائی کی ایک خوبصورت اور اعلیٰ درجے کی اداکارہ تھیں۔ وہ اپنے وقت کی سب سے ذیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ تھیں۔ ان کی پیدائش کراچی کے ایک سندھی خاندان میں ہوئی۔