پریانکا اور سلمان 10 سال بعد ایک ساتھ
عالمی شہرت یافتہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کافی عرصے سے غائب ہیں، تاہم اب وہ انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ وہ سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ میں مرکزی اداکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔
رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کے دبنگ خان کی فلم ‘بھارت’ کے لئے پریانکا چوپڑا کے نام کو حتمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پریانکا ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ میں بھی اداکاری کا موقع ملا۔
اس سے قبل بھی سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مختلف بولی وڈ فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔
دونوں نے پہلی مرتبہ سنہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مجھ سے شادی کرو گی’ میں کام کیا۔ اس کے بعد سنہ 2007 کی ‘سلام عشق’ اور پھر سنہ 2008 میں ‘گاڈ تُسی گریٹ ہو’ میں کام کیا۔
سلمان خان اور پریانکا کی جوڑی کو بڑے پردے پر 10 سال بعد دیکھا جاسکے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔