مادھوری اور سنجے دت 25 برس بعد دِکھیں گے ایک ساتھ
ممبئی: مادھوری دکشت اور سنجے دت نئی فلم ‘کلنک’ میں25 سال بعد ایک ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کرن جوہر نے بدھ کی صبح اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا۔
فلم میں دونوں میگا اسٹارز کے علاوہ عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، ورون دھون اور ادتیا روئے کپور شامل ہیں۔