Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بلاک بسٹر فلم باہو بلی ٹو4’مئی کوچین میں ریلیز کی جائیگی

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم باہو بلی ٹو کو چینی سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت مل گئی ہے اور فلم ‘باہو بلی ٹو4’مئی کو چینی سینما گھروں میں دھوم مچائیگی۔

ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اداکار پرابھاس کی یہ فلم ‘باہو بلی کا سیکوئل ہے جو گذشتہ سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی۔

 

اس سے قبل ‘باہو بلی بھی چین میں ریلیز کی جاچکی ہے جس نے چینی باکس آفس پر 123ملین ڈالر کا بزنس کیا تھاجبکہ باہو بلی ٹو نے بھارت میں 508.78کروڑ کا بزنس کیا تھا ۔

 

واضح رہے پرابھاس کی باہو بلی ٹو چوتھی بالی ووڈ فلم ہے جو عنقریب چین میں ریلیز کی جائیگی جبکہ صبا قمر کی ‘ہندی میڈیم4’اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

اس سے قبل عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور صبا قمر کی ‘ہندی میڈیم نے چینی باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ‘باہو بلی ٹو خانز کا ریکارڈ توڑنے میں کتنا کامیاب ہوتی ہے ۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.