‘سلمان اور میرا احترام کا رشتہ ہے’
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا اپنے سابق بوائے فرینڈ اور دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے درمیان ‘احترام’ کا رشتہ ہے اور یہی سب سے اہم بات ہے۔
یک انٹرویو کے دوران کترینہ کا کہنا تھا ’دو لوگوں کے درمیان موجود دوستی کو کبھی سمجھایا نہیں جاسکتا اس رشتے کی وضاحت صرف وہی دو لوگ کرسکتے ہیں۔ اگر سلمان خان کی بات کی جائے تو ہم دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور میرے لیے کسی بھی رشتے میں احترام ہی سب سے ضروری ہے۔ جب کسی رشتے میں احترام ہو تو کسی اور بات کا ہونا یا کہنا ضروری نہیں‘۔