Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیرپھرسے کترینہ کے دیوانے ہوگئے

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپوراورباربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ہے جہاں رنبیرکپور کا اب کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کترینہ کیف کی بہت ضرورت ہے۔

رنبیرکپوراورکترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی خوشگوارجوڑیوں میں ہوتا تھا اوردونوں ایک دوسرے سے شادی بھی کرنے والے تھے لیکن پھر اچانک نا معلوم وجوہات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اورکشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا بھی گوارا نہ تھا لیکن اب طویل عرصے کے بعد دونوں اداکاراپنی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ دونوں کے درمیان جمی برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیرکے دوران دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر قریب آنے کا موقع ملا ہے اوراس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں نے اپنے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی۔ رنبیرکپورنے انٹرویوکے دوران اپنے اورکترینہ کے اختلافات پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان جوبھی رنجشیں تھیں ان کا اثرفلم کی شوٹنگ پربالکل بھی نہیں پڑا ہے بلکہ ہم نے طویل عرصے بعد ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، کترینہ بہت اچھی اور مثبت سوچ والی لڑکی

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.