Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوشکا بوڑھی عورت کا کردار ادا کریں گی

انوشکا بوڑھی عورت کا کردار ادا کریں گیویب ڈیسک:(25 اپریل 2018) کراچی: بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ایک کمرشل کے لیے نانی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو ایک ٹی وی کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی جو اہنوں نے قبول کرلی ۔ اداکارہ نے اس کردار کیلئے اپنے بالوں کو سفید رنگ اور اپنی آنکھوں کے لیے ایک چشمے کا بھی اضافہ کیا ہے جس سے وہ 65 برس کی نظرآرہی ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب انہیں اس کمرشل کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے یہ سو کر ہاں کر دی کہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہے۔ اسی لئے انہوں نے جوانی میں ہی بوڑھی عورت کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر انوشکا کے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اب یہ انکے پرستاروں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اس روپ میں پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.