سلمان خان کی مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ”ریس تھری“ کی عکس بندی کے لئے آج کل کشمیر کی سرینگر وادی میں ہیں۔جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے نہ صرف خود بلکہ اپنے مکمل کریو اسٹاف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔اس ملاقات کی خوبصورت تصویر فلم کے پروڈیوسر ”رمیش تیواڑی“ نے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے جا ری کی ہے ،جس میں انہوں نے محبوبہ مفتی کی میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس، انیل کپور، بوبی دیول جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم اس عید پر15 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اب دیکھنا یہ ہوگا ا?یا یہ فلم بھی پچھلی فلموں کی طرح باکس آفس پر کتنا پیسہ بٹورنے میں کامیاب رہتی ہے۔